Loading...

گوجر خان میں طالب علم بس کے نیچے کچلا گیا


 گوجر خان میں طالب علم بس کے نیچے کچلا گیا۔
ایک اور گھر کا علم کا چراغ بجھ گیا۔
گوجر خان میں ڈرئیور کی مبینہ غفلت سے ایک طالب علم بس کے نیچے کچلا گیا۔حادثے کے بعد طالب علموں نے احتجاج کیا اور 2بسوں کو آگ لگا دی۔
طالب علموں نے جی ٹی رود بھی 2مقامات سے بلاک کر دیا تھا۔ساتھ ہی ساتھ طلبہ کا ریسکیو 1122کے دفترپر حملہ بھی کیا۔
اس کے نتیجے میں کافی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق طالب علم گورنمنٹ سرور شہید کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا۔ اور نواحی قصبے بوگراں کا رہنے والا تھا۔روڈ بلاک ہونے کے باعث لوگوں کو کافی مشکل کا سامنہ کرنا پڑا ۔
انتظامیہ کی کوشش یہ تھی کے طلبہ کو کسی طرح منتشر کیا جائے۔لیکن طلبہ ہر جگہ ٹولیوں کی صورت میں موجود تھے۔قریبی اسپتال میں ایمرجنسی کو بھی بند کر دیا گیاہے۔کیونکہ طلبہ نے وہا ں پر بھی توڑ پھوڑ کی کوشش کی تھی۔
ابھی تک کسی بھی طالب علم کو گرفتار نہیں کیا گیا لیکن اطلاع ہے کہ اگر صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو گرفتاریا ں بھی کی جائیں گی۔پولیس گوجر خان کی طرف روانہ ہو گئی ہے تا کہ اگر صورتحال کنٹرول سے باہر ہوئی تو اس کو کنٹرول کیا جائے
اور طلبہ کو جی ٹی روڈ اور دیگر جگہوں سے ہٹایا جائے۔پولیس وہا ں جا کر جی ٹی روڈ کو بھی کھولے گی تا کہ ٹریفک بحال ہو سکے۔


Post a Comment

emo-but-icon

Home item

ADS

Random Posts