توہین عدالت میں نواز شریف کے خلاف ایک اور پٹیشن
https://urdu24by7.blogspot.com/2018/02/blog-post_37.html
توہین عدالت میں نواز شریف کے خلاف ایک اور پٹیشن
نواز شریف کے خلاف توہین
عدالت میں ایک اور درخواست درج کر دی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف
کی تقاریر کو براہ راست نشر کرنے پر پابندی لگا ئی جائے۔کیونکہ انہوں نے ججوں کی
کردار کشی کو اپنا وتیرہ بنایا ہوا ہے۔میاں نواز شریف کے خلاف یہ درخواست اسلام
آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔جسٹس عامر فاروق آج سماعت کریں
گے۔ہائی کورٹ نے آج ارجنٹ مقدمات کی کال لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایڈوکیٹ
مقدوم نیاز انقلابی پارٹی کی طرف سے دائر درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئی
ہے۔درخواست میں سیکرٹری انفارمیشن اور چیئر مین پیمرا کو بھی فریق بناتے ہوئے موقف
اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے ججز کی کردار کشی کو ہی اپنا وتیرہ بنایا ہوا
ہے۔ان کی تقاریر براہ راست کی نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
دوسری طرف احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو عہدے ہٹایا جاتا ہے یا ان کی تقریر برہ راست نشر کرنے سے روکا جاتا ہے تو قوم اسے دھندلی سمجھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبول لیڈر کے ہاتھ پیر باندھ کر الیکشن لڑنے کا کہا گیا تو یہ دھاندلی میں شمار ہو گا۔اور یہ دھاندلی قبل از الیکشن تصور کی جائے گی۔